وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاست میں بہتری لانے کیلئے گورننس میں شفافیت کو فروغ دیا ہے. 28 ارب کا بجٹ امانتداری سے ریاست کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کیا ہے. بچت پروگرام کو فوکیت دی. زکوۂ کے نظام میں اصلاحات لے کر آئے ، رٹھوعہ ہریام ، جاگراں پاور پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کروایا ، ویژن 2025 ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پبلک ٹی وی کے نمائندے رئیس احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ 18 ارب ریونیو کا اضافہ تاریخی ریکارڈ اضافہ ہے۔ ٹیکس کی چوری روکی اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ، گورننس کو بہتر بنایا گیا ہے ، گاڑیوں کی آکشن سے بچت کی ہے ۔ 2025ء کے لیے ریونیو ٹارگٹ 75 ارب رکھا گیا ہے۔ ای ٹینڈرنگ اور سوشل پروٹیکشن فنڈز رٹھوعہ ہریام پل اور جاگراں پاور پروجیکٹ جیسے پروجیکٹس پر کام شروع کروایا. یہ پروجیکٹس خطہ میں انقلابی ترقی کی ضمانت ہیں۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس اجلاس میں ویژن 2025ء کے ایک سال کے منصوبوں بارے بھی پیش رفت کر لیں گے.مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ زکوۂ نظام میں اصلاحات لائے ہیں ، عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے بچت پروگرام سے عوام کی فلاح کا بیڑہ اٹھایا ۔ بائیو میٹرک سے حاضری یقینی بنوائی اور ریاست کے روڈز انفرسٹرکچر صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
