وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ویژن 2025 ڈویلپمنٹ پلان, ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ویژن 2025 ڈویلپمنٹ پلان, ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔ اس سے یوتھ کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے ، ہم عوامی فلاح کے لیے وسائل بڑھائیں گے اور مجموعی طور پر ترقی ہوتی نظر آئے گی. سب سے بڑا چیلنج بھارت کی انتشار کی پالیسی کو روکنا ہے ۔ ہمیں بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے خطہ کے مجموعی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے موثر پالیسی مرتب کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن زاہد گشکوری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم نے کہا کہ شفافیت کی پالیسی کو فروغ دیا ہے 20 ماہ کی حکومت میں کوئی مالیاتی سیکنڈل نہیں بنا، روڈز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 22 ارب خرچ کیے ، ای ٹیبڈرنگ متعارف کروائی، موجودہ حکومت کو ای ٹینڈرنگ سے 3 ارب کی بچت ہوئی. انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانیہ عوامی ایکشن کمیٹی کا حق ہے، ناسازگار حالات سے دشمن فائدہ اٹھا سکتاہے، حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران آئین آزادکشمیر اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج ضرور کریں لیکن ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش سے نقصان ہوگا.

Share This Post

More To Explore