وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کا 4 جنوری کو ہندوستان کی جارحیت اور بربریت کا شکار کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے سرکلر جاری۔ محکمہ جنگلات کو اس سال کی شجرکاری مہم کو بھی ان کشمیری بچوں سے منسوب کرنے کی ہدایت ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج کی بربریت سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں ںچے شہید ہوئے ، پیلٹ گن سے ان کی بینائی متاثر ہوئی اور ہندوستان فوج کی فائرنگ اور تشدد سے معصوم بچے زخمی اور معذور ہوئے ۔ ہندوستان کی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سیز فائر لائن کے علاقوں میں بسنے والے آزاد کشمیر کے معصوم بچے شہید ، زخمی اور۔معذورہوئے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ ہندوستان کے ظلم بربریت اور جارحیت کی طرف دلانا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
