صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیرکے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف موثر اور بھرپور انداز میں آواز اُٹھانے پر اتفاق کیا۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں شروع کر رکھی ہیں اور بھارت کی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں کشمیری عوام کو ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ لہذا ایسے میں اندرون و بیرون ملک کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
