DGPR AJK

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی پروگرام ہماری سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے ،جہاں مسلح افواج کمزور ہوئیں وہاں نہ صرف نظریاتی بلکہ جغرافیائی سرحدوں کا بھی ستیاناس ہو گیا۔ اگر میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی پروگرام نہ ہوتوپھر دیکھیں کہ لیبیا،شام ، لبنان اور غزہ جیسا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا ۔ قائد ایوان چوہدری انوارالحق نے کہاکہ بٹل واقعہ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ اگر پاکستانی افواج نکل جائیں تو کونسی ایسی قوت ہے جو یہاں مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کریگا؟اپنے نظریات کی بات دلیل اور آئین کے اندر رہ کر یں ۔ قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی متنازعہ گفتگو نہیںہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ میزائل ٹیکنالوجی ایٹمی قوت سے کوئی بھی سیاسی قیادت انکار نہیں کر سکتی ۔

Share This Post

More To Explore

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جمون وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جمون وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور