DGPR AJK

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جمون وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جمون وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ۔ وزیر اطلاعات نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ مولانا عمر فاروق کو مسلسل کئی ہفتوں سے نظربند رکھنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس کو دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ ہندوستان کی ا ن مکروہ حرکتوں کی وجہ سے کشمیر کی مظلوم عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اب عوام کو شہداء کے گھر تعزیت کے لئے جانے پر سے روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایوان انسانی حقوق کے اداروں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے ساتھ ساتھ مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے معاملات سے مودی سرکار کو روکے اور اگر بھارت اقلیتوں پر ظلم سے باز نہیں آتا تو یہ ایوان عالمی دنیا سے بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہندوستان کا ہر سطح پر معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وادی نیلم کے مقامی افراد اور سیاح موسم سرما کے دوارن احتیاطی تدابیراختیار کریں ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نیلم نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی