وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ مملکت پاکستان کا استحکام تحریک تکمیل پاکستان کی ضمانت ہے، نظریہ الحاق پاکستان کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی۔آزاد کشمیر میں بڑے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لیں گے ، مانسہرہ سے مظفرآباد موٹروے، قانون ساز اسمبلی کی عمارت کی تکمیل، ایل او سی پر متاثرہ آبادی کی بحالی، اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر جلد ممکن بنائیں گے ، تعلیم، صحت، اور دیگر شعباجات میں انقلابی تبدیلی کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ کشمیری عوام مملکت خداداد پاکستا ن کے ساتھ گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی افسوسناک امر ہے ، آزادکشمیر میں عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلا م آباد میں کشمیر کمیٹی کے چوتھے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ کشمیر کمیٹی کا چوتھا اجلاس چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر بات کرتےہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےکہاکہ جمہوری رواداری کے پاسبان ہیں ۔ سیاست آئین و قانون کے دائرہ میں ہونی چاہیے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو تین روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی ہے، جبکہ آٹا بھی سبسڈائزڈ قیمتوں پر دستیاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کا استحکام تحریک تکمیل پاکستان کی ضمانت ہے، اور نظریہ الحاق پاکستان کی تکمیل تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کررہا ہے ، بھارت نے شہریوں کے بنیادی جمہوری حقوق غصب کررکھے ہیں ، اقوام متحدہ بھارتی جنگی جرائم کا سخت نوٹس لے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ پاکستان اور کشمیر یک جاں دوقالب ہیں انھوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ آبادی کی ہیت تبدیل کرنے جیسے گھنائونے جرائم میں بھی ملوث ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
