سیکرٹری آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن ( ترجمان ) کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ محررہ 14.11.2024مقدمہ عنوانی ”سردار جاوید اشرف بنام آزادحکومت ریاست جموں وکشمیروغیرہ”اور ”الطاف حسین چیئرمین میونسپل کمیٹی بھمبربنام آزادحکومت ریاست جموں وکشمیروغیرہ ” کی روشنی میں مسٹر عمر علی اجمل منتخب ممبربرائے مخصو ص نشست (ورکر)میونسپل کمیٹی بھمبر کے نااہل ہونے کی بناء پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھمبرمسٹرعثمان منیر چوہدری کوبطور ریٹرننگ آفیسر،معاون دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھمبرمسٹرمحمد شہباز کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ الیکشن کمشنربلدیات راجہ راشد محمود کو بطور ایپلٹ ٹربیونل تعینات کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی مورخہ 28دسمبر 2024 بعد دوپہر02:00بجے تک داخل کروائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 30دسمبر2024 بعد دوپہر01:00بجے تک ہو گی،فہرست اہل امیدواران کی اشاعت مورخہ 30دسمبر 2024(جانچ پڑتال کے فوری بعد)،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 31دسمبر 2024بعد دوپہر03:00بجے تک ہے۔اپیلوں کی سماعت اور ان کے فیصلہ جات یکم جنوری 2025اوربطورامیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 02جنوری 2025 ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست کی اشاعت02جنوری 2025(دن12:30بجے)اور پولنگ 04جنوری 2025بروزہفتہ صبح10:00بجے سے دن 12:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
