آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ پریس کلب ہاء میں بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ کے مطابق ہر سال ایک ہی دن 25 دسمبر کو الیکشن منعقد کیے جانے طے شدہ ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ پریس کلب ہاء میں بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ کے مطابق ہر سال ایک ہی دن 25 دسمبر کو الیکشن منعقد کیے جانے طے شدہ ہیں۔ اس بارے میں دفتر پریس فاؤنڈیشن سے قبل ازیں یاد دہانی کا ایک مکتوب بھی جاری کیا گیا ہے۔ تمام رجسٹرڈ پریس کلب ہاء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ کے مطابق اس سال بھی 25 دسمبر کو اپنا انتخابی عمل مکمل کرنے کا انتظام کریں اور منتخب عہدیداران کی تفصیل تحت قواعد دفتر پریس فاؤنڈیشن کو ارسال کی جائے۔ اس کے علاوہ جملہ ممبران پریس فاؤنڈیشن سال 2025 کے لیے اپنی ممبر شپ کی تجدید فیس 31 دسمبر 2024 سے قبل آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے آن لائن آزادی اکاؤنٹ نمبر 23007900834303 حبیب بینک ساتھرا برانچ مظفرآباد میں جمع کرواتے ہوئے ڈیپازٹ سلپ ہمراہ میڈیا ہاؤسز سے وابستگی کا تازہ ثبوت سابقہ ایکریڈیٹیشن کارڈ اور شناختی کارڈ کی نقل بغرض اجرائیگی ایکریڈیٹیشن کارڈ برائے سال 2025 دفتر پریس فاؤنڈیشن کو ارسال کریں۔

Share This Post

More To Explore