انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آزادکشمیر کے زیر اہتمام آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں بنیادی انسانی حقوق کےحوالے سےآگاہی فراہم کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آزادکشمیر کے زیر اہتمام آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں بنیادی انسانی حقوق کےحوالے سےآگاہی فراہم کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان ، چیرمین ٹیوٹا آزادکشمیر چوہدری محمد فرید ،محترمہ نبیلہ ارشادایڈووکٹ ، محترمہ نسیم حیات ، صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آزادکشمیر فریضہ بانو ، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آزادکشمیر محترمہ ڈاکٹر رشیدہ خانم ، ڈاکٹر عبدالرئوف ،اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ریاض بخاری ,ایس ایس پی ٹریفک آزادکشمیر چوہدری عطامحمد ،ڈاکٹر خوش بخت ، پولیس انسپکٹر ایس ایچ او وویمن پولیس زاہدہ حنیف ، پروگرام آفیسر آی جی آزاد کشمیر فریال خان ، انسپکٹر کوثر یعقوب ،شاہستہ حسین انسپکٹر زیتون بی بی ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر کوٹلی ڈپٹی ڈرایکٹر وویمن ڈویلپمنٹ نصرت شاہین ڈپٹی ڈرایکٹر زراعت خوشبخت زاہد، پروفیسر ثمینہ اور چیرپرسن زوالوجی کیمپس محترمہ نزہت شفیع، چیرپرسن طلباء ونگ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میمونہ کیانی ، سمیت دیگر آفیسران اور سیاسی سماجی شخصیات اور صحافی برادری سمیت

محترمہ خالدہ اشرف ، محترمہ خالدہ سجاد ، سردار ذوہیب ، شفاعت سمیت انتظامی افیسران ، طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ تھیں جبکہ تقریب کی صدارت محترمہ نسیم حیات نے کی ۔انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آزادکشمیر کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتےہوئے محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہاکہ اکابرین کی جدوجہد مسلسل کی بدولت ہمیں یہ آزادخطہ ملا ہے ۔ہمیں آزاد اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ بدامنی کے دوران آزادکشمیر حکومت اور انتظامیہ کا کردار مثالی رہا ہے، انسانی حقوق کی پامالی سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ۔ ہمیں بنیادی انسانی حقوق کی بات کرنی ہے ۔ مہذب معاشرے برابری ، انصاف سمیت دیگر انسانی حقوق کو ترجیح اول رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کی انجام دہی کے لیے بھی ہمیں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہوگی ۔چائلڈ ابیوز ، وویمن رائٹس اور حتی کہ جانوروں کے حقوق کی بھی تلقین کرنا ہوگی تو مہذب معاشرہ تشکیل پا سکے گا۔ مذہب کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا کو اور بلخصوص آزادخطہ کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے چئیر مین ٹیوٹا آزادکشمیر چوہدری محمد فرید نے کہاکہ انسانیت کی ترغیب بڑی بات ہے ۔ ہر شخص آزاد پیدا ہوا ہے ۔ شخصی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا۔ نفرت اور تکبر کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انسان نہیں کردار بولتے ہیں ۔ ہمیں برابری کے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا۔ 1400 سال قبل جس مذہب نے ہمیں آزادی کا بنیادی فلسفہ سمجھایا تھا ۔ اس فلسفہ کو دائم رکھنے کے لیے عملی کردار سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ہوگی ۔ صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فریضہ بانو ، نے کہاکہ معاشرہ انسانی سوچ کے عکاس ہوتے ہیں ۔ معاشروں کو راہ راست پر رکھنے کے لیے حقوق کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ برابری اور انصاف پر مبنی معاشرے امن کی ضمانت ہیں۔ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر طبقہ ہائے فکر سےت تعلق رکھنے والے کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ نوجوانوں کی آگاہی ضروری عمل ہے ۔ جنرل سیکرٹری انٹرنیشل ہیومین رائٹس آزادکشمیر محترمہ رشیدہ خانم نے کہاکہ انسانی حقوق مہذب معاشرے کی بنیا دہیں ۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے بانی رانا بشارت کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر حالت کا دنیا نوٹس لے ۔ انسانوں کے ایک دوسرے پر حقوق و فرائض اہم اور یکساں ہوتے ہیں ۔ حقوق انسانی کی پامالی بدترین گناہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جہاں حقوق کی پامالی ہوتی ہے وہاں بغاوت جنم لیتی ہے ۔ ہدایت کا سرچشمہ اللہ کی کتاب اور سنت رسول ہے ۔ ہمیں صراط مستقیم پر چلتے ہوئے دوسروں کے لیے عملی نمونہ بننا ہوگا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے ۔ اس طرز عمل پر بھارت کی سخت باز پرس ہونی چاہیے ۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے نمائندے یکجہتی کے ساتھ دنیا میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف برسرپیکار ہوجائیں ۔ ہمیں ہی زبان والوں اور بے زبانوں کی موثر آواز بننا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ امن ہی جدوجہد ہے اور امن ، انصاف اور برابری پر قائم رہنما معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایس ایس پی ٹریفک آزادکشمیر چوہدری عطامحمد نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد کردیا گیا ہے ۔ پولیس میں خواتین کی بھرپور کاردگردی دیکھنے کو ملی ہے ۔ خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ خواتین معاشرہ کا اہم حصہ ہے ۔ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ تقریب سے خالدہ اشرف ، فریال خان ، راجہ صمد معاویہ ، سردار ذوہیب، شفاعت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں بارے شرکا کو آگاہی فراہم کی اور کہا کہ ہر شہری کو معاشرے میں انصاف ، برابری اور حقوق کی فراہمی کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا ، اسی بدولت معاشرہ میں بہتری کے اسباب پیدا ہوسکتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان ، چئیر مین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید ، ایس ایس پی ٹریفک آزادکشمیر چوہدری عطامحمد اور دیگر میں انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کی جانب سے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔

Share This Post

More To Explore