زیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملاقات میں سیکرٹری پی پی اینڈ ایچ چوہدری مجید اور کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار بھی موجود تھے ۔وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو اوورسیز کشمیریوں ، مقامی آبادی اور میرپور شہر سے ملحقہ علاقوں کی آبادیوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ترقی ترجیح اول ہے ، مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کو ہر دو صورت حل کیا جائے گا ، اوور سیز کشمیر کمیونیٹی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ میرپور شہر کی آبادی کے مسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں ، ان مسائل کے سدباب کے لیے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی ۔

Share This Post

More To Explore