رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی مرکزی تقریب قائد ملت کے مزار فیض آباد راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی, پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ہمراہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بھی موجود تھے۔ وزراء کرام حکومت دیوان علی خان چغتائی ، چوہدری اکبر ابراہیم ، محترمہ امتیاز نسیم ، مشیر حکومت احمد صغیر صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، رہنما مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء ، سردار عثمان علی خان ، میڈم شمیم علی ملک ، سیکرٹریز اور ڈائریکٹ صاحبان مختلف محکمہ جات کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
