ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی‘ تزئین و آرائش‘ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور عوام الناس کو بہترشہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عطاء الرحمان ایڈیشنل سپرٹٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد‘محمد ذوالفقار عالم چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘عمران عباس نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد‘محسن حمید میر مہتمم برقیات اپریشن ڈویژن مظفرآباد‘سردار عمران خان میونسپل مجسٹریٹ مظفرآباد‘ارشاد احمد اعوان نائب مہتمم تعمیرات عامہ میٹیننس ڈویژن مظفرآباد‘شہریار اسلم خان نائب مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن مظفرآباد‘یاسرمنیر نائب مہتمم ترقیاتی ادارہ مظفرآباد‘ڈی ایس پی ٹریفک مظفرآباد‘قمر عزیز تحصیلدار مظفرآباد‘سید شکیل گیلانی سیکرٹری میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘وجی الحسن تجاوزات آفیسر ترقیاتی ادارہ مظفرآباد‘عبدالحمید اعوان آفیسر تجاوزات میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہرکو تین زونزمیں تقسیم کر کے تمام متعلقہ محکمہ جات کی ٹیمیں تشکیل دی جاکر ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی تمام شاہرات کے کناروں پر Yellow لائنگ اور Parking/No Parking کے بورڈ بنائے جاکر نصب کیئے جائیں گے۔ مختص شدہ اوقات کار کے علاوہ کسی بھی لوڈر گاڑی کے شہر میں داخلہ پر پابندی عائد کی جائیگی۔ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظران علاقہ جات جہاں ٹریفک زیادہ ہوتی ہے وہاں سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والی ریڑھی/ تھڑہ جات کو فی الفور ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بائیکا سروسز فراہم کرنے والی فرمز کو زیادہ موثر انداز میں سہولت فراہم کرنے کا پابند کیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بدوں نمبرپلیٹ / نان رجسٹرڈ رکشہ جات اور موٹر سائیکل کے خلاف سپیشل ڈرائیولانچ کیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔شاہ سلطان پل کے قریب‘ Yکراس /CMH روڈ اور علمدار چوک کے قریب قائم کیئے گئے خود ساختہ اڈہ جات کو ختم کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں دریاکے کناروں پر نالہ جات میں موجود گندگی کی ڈھیروں کو ختم کرتے ہوئے وہاں صفائی کروائی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
