چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن/سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے پریس فاونڈیشن کے ممبربورڈ گورنرکے انتخاب کے سلسلہ میں ضلع مظفرآباد کے لیے پولنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن /ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس کے مطابق ضلع مظفرآباد میں 26 دسمبر 2024 بروز جمعرات صبح 10 تا شام 4 بجے تک پولنگ ہو گی۔10دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ضلع مظفرآباد میں نمبر شمار 1 پر آنے والے امیدوار سید ابرار حیدر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے 16 دسمبر 2024 کو ہونے والے انتخابات پر حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا جس کیوجہ سے ضلع مظفرآباد میں تاریخ مقررہ پر دوبارہ انتخابات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے سید ابرار حیدر کی استدعا پر سماعت کرتے ہوئے دعوی کو ناقابل رفتار قرار دے کر خارج کر دیا۔ اس طرح مظفرآباد میں تحت قواعد دوبارہ انتخاب ہونا ہے۔ضلع مظفرآباد میں پریس فاؤنڈیشن کے ممبربورڈ آف گورنرکے انتخابات کے سلسلہ میں جملہ سابقہ انتظامات کو بھی بحال رکھا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشن پی آئی ڈی کمپلیکس چھتر مظفرآباد میں قائم کیا جائیگا جبکہ پریزائیڈنگ آفیسر حسب سابق محمد سہیل خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن مظفرآباد ہونگے۔آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے انتخابات منعقدہ 10 دسمبر 2024 میں ضلع مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواران جبکہ راولپنڈی/اسلام آباد کی دوسری نشست پر ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی امیدوار قواعد کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹ کے خلاف 51% ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن کی جانب سے مورخہ 16 دسمبر 2024 کو ری پولنگ کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ راولپنڈی/ اسلام آباد سے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواران محمد شفیق خان اور طاہر مسعود کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہونا تھا۔ لیکن محمد شفیق خان نے طاہر مسعود کے حق میں دستبرداری پیش کر دی۔ اسی طرح ضلع جہلم ویلی میں امیدوار محمد عارف اپنے مد مقابل امیدوار محمد اسلم کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ راولپنڈی/اسلام آباد سے دوسری نشست کے لیے طاہر مسعود، جبکہ جہلم ویلی سے محمد اسلم مد مقابل امیدوار نہ رہنے کی وجہ سے بلا مقابلہ جبکہ باغ سے راجہ محمد اشرف 17 اکثریتی ووٹ حاصل کر کے آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کے ممبران منتخب ہونے کے سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
