رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کے موقع پر فیض آباد راولپنڈی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی کی تقریب میں مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، میڈم شمیم علی ملک، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم،میجر (ر)سردار نصر اللہ خان، رہنما مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل نجیب الغفور خان، سردار مشتاق نیئر، ساجد قریشی ایڈووکیٹ، سردار عابد رزاق، پیر سید بصیر گردیزی،سردار عاصم عباسی، سردار اورنگزیب خان، راجہ عبدالجبار، راجہ لطیف حسرت، سید جاوید شاہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کے درجات کی بلندی،امت مسلمہ کے مابین اتحاد،کشمیر و فلسطین کی آزادی شہدائے مسلح افواج پاکستان اور شہداء تحریک آزادی کشمیر کے درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
