وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد محمد مظہر سعید شاہ دوسری انٹرنشنل امناء الاقصی کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے. اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے چار سو مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس کانفرنس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے نمائندگی کررہے ہیں۔ استنبول پہنچے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بھائیوں اور ہمارے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ایمان کا رشتہ ہے جو دنیا کے تمام رشتوں سے مضبوط اور قریب ترین ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان امت واحدہ ہیں، ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچے تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اسرائیل کی پشت پناہی کررہی ہیں لیکن بدترین مظالم کے باوجود وہ فلسطینی عوام کے پائیہ استقلال میں لغزش نہ لا سکیں۔ ہم فلسطینی عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا معاملہ ایک ہے،دونوں قومیں پون صدی سے ظلم وستم کا شکار ہیں۔ان شاءاللہ جلد کشمیر و فلسطینی قوم اپنی آزادی کی منزل کو پالیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
