معاون ناظم آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اعجاز احمد نے راجہ امجد حسین منہاس کو محکمہ تعلقات عامہ کا سربراہ بننے پر ان کے آفس چیمبر پی آئی ڈی کمپلیکس میں آکر مبارکباد دی۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے آفیسران بھی موجود تھے۔ معاون ناظم ٹیوٹا نے ٹیوٹا کی جملہ سرگرمیوں کے بابت بریف کیا جس پر راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا نے چیئرمین ٹیوٹا اور ان کی ٹیم کی جانب سے ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی وترویج کے لیے اٹھائے گئے ا اقدامات کی تعریف کی اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے ٹیوٹ سرگرمیوں کو سوشل،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کے لیے محکمہ اطلاعات کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
