محکمہ زراعت توسیع مرکز کہوڑی نے آرچرڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر آرچرڈ مینجمنٹ کا کام مکمل کر لیا۔ زراعت آفیسر کہوڑی جاوید احمد خان نے اپنی نگرانی میں موضع پرسچہ کے رہائشی سہیل خان کے اینٹی گریٹیڈ فارم پر آرچرڈ مینجمنٹ کا کام مکمل کروایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زراعت آفسیر جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران باغات کی مناسب مینجمنٹ پھل دار درختوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ محکمہ زراعت آرچرڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت باغبانوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ باغبان موسم سرما میں اپنے باغات کی زرعی اصولوں کے مطابق شاخ تراشی کرنے کے بعد ان پر ونٹر آئل کا سپرے کریں۔ شاخ تراشی کے دوران درختوں کی خشک، بیمار، یا غیر ضروری شاخوں کو کاٹا جاتا ہے تاکہ درخت کی نشوونما بہتر ہو اور اس کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ باغبان شاخ تراشی کے بعد کیڑوں اور بیماریوں سے بچاو کے لیے زرعی ماہرین کی تجویز کردہ ادویات کا سپرے کریں۔ دسمبر کے مہینے میں پودوں کی گوڈی کریں اور انہیں کھاد دیں۔ چونا اور نیلا تھوتھا ملا کر پیسٹ بنائیں اور پودوں کے تنے پر تین سے چار فٹ تک یہ پیسٹ لگائیں۔ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں کورے سے چھوٹے اور حساس پودے شدید متاثر ہوتے ہیں اس لیے انہیں پولی تھین شیٹ سے ڈھانپ لیں۔ باغات کی مناسب مینجمنٹ درختوں کی صحت اور پیداوار میں اضافے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کے مثبت نتائج اگلے موسم میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع مرکز کہوڑی باغبانوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں توسیع مرکز کہوڑی سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر فارم آنر سہیل خان نے توسیع مرکز کہوڑی کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت نے ہمیشہ بروقت اور موثر معاونت کی ہے۔ محکمہ کے تعاون سے ہی میرے فارم پر فصلیں، سبزیاں اور پھلدار درخت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی زمینوں پر توجہ دیں تاکہ وہ نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو سکیں بلکہ زرعی مصنوعات کو فروخت کر اپنی معاشی حالت بھی بہتر بنا سکیں۔ بیروزگاری کے خاتمہ اور خالض خوراک حاصل کرنے کے لیے زمینوں کو آباد کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا اسوقت زراعت کے شعبہ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے زمینداروں کو چاہیئے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلیں، سبزیاں اور درخت لگائیں تاکہ انہیں اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
