صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤ س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے آزادی کے بیس کیمپ سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر جاندار ااور جارحانہ انداز میں اُٹھایا جائے گا کیونکہ بھارت نے 5اگست2019ء کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے اور بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ تو ایسے حالات میں ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا یہ مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد کے درمیان آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی خواجہ فاروق احمد کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
