آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کا ہفتہ انسانی حقوق کے سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کے ہمراہ سینٹرل جیل راڑہ کا دورہ۔

آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کا ہفتہ انسانی حقوق کے سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کے ہمراہ سینٹرل جیل راڑہ کا دورہ۔ جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ حسیب امجد نے وزرا حکومت کو جیل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیر سمال انڈسٹریز پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ قیدیوں کو فنی تربیت دے کر انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائےگا تاکہ وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد جب جیل سے باہر جائیں تو وہ اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔ اس سے قیدیوں کو مفید شہری بنانے میں مدد ملے گی اور نوجوان قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت رزق کما سکیں گے۔ اس سلسلہ میں محکمہ سمال انڈسٹریز انہیں بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو بھی ہنر مند بنانے کا پروگرام شروع کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انکو سلائی کڑھائی، کمپیوٹر، قالین بافی اور دیگر فنون کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے جیل میں دستیاب سہولیات اور انسانی حقوق کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا۔

Share This Post

More To Explore