آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہمیں قائد اعظم علیہ الرحمہ کے قول کام کام اور کام پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک کی تنصیب کیلیے سخت احکامات جاری کئے ہیں ،سرکاری اوقات کار کی پابندی اور مرضی سے آنے جانے کی روش کو ختم کرنا ہو گا وزیراعظم ہاؤس میں سیل قائم ہے جو تمام ملازمین کی حاضریاں چیک کرتا ہے جو ملازمین غیر حاضر ہوتے ہیں ان کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام سے دوری نے ہمیں اپاہج بن دیا ہے کسی شعبے میں بھی چلے جاؤ نظام بگڑا ہوا ہے جس کی اوور آل سرجری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا میں خود اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں تب جا کر عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوا ہوں یہ تین روپے یونٹ بجلی اور 2000 من آٹا ویسے ہی نہیں مل گیا پوری کوشش کرنی پڑی ہے پاکستان کے اعلی ایوانوں میں آواز بلند کی تو یہ معاملات حل ہوے ۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بس ایک ہی دھن ہے اور وہ ہے اپنے عوام کی خدمت ،سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بن رہے ہیں اس مقصد کیلیے تاریخ ساز ہیلتھ پیکج ضرورت کے مطابق لائے ہیں اور اس میں دور دراز علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2900 اساتذہ کی میرٹ پر تقرری سے تعلیمی شعبے میں انقلاب آیے گا نظام کو بدل رہے ہیں اس میں مجھے اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ان کی دعائیں میرے شامل حال رہیں تو اس فرسودہ نظام کو بدل کر دکھاؤں گا ابھی بہت کچھ کرنا ہے بہت مافیاز ہیں جن سے ٹکرا چکا ہوں انشاءاللہ انہیں عوام کے ٹیکس کے پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دونگا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
