آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے تاریخی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر تحفظات کے خاتمہ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے

آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے تاریخی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر تحفظات کے خاتمہ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی عمائدین، علما کرام، حکومتی نمائندے ودیگر شامل ہونگے۔کابینہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کابینہ کے اجلاس کے بعد وزرا حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ ، نثار انصر ابدالی ، عبدالماجد خان ، تقدیس گیلانی ، چوہدری محمد رشید ، احمد رضا قادری نے میڈیا کو بریفنگ دیں۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا حکومت نے 94 کروڑ پر مبنی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی ہے ۔ آٹا اور بجلی پر سیلبسڈی جاری رہے گی

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ سچ بولنے پر ایوارڈ دیں گے۔ کم علمی کی وجہ سے انتشار پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے۔ مہاجرین کے کوٹے میں نہ تو اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی۔مہاجرین 1947 مقیم پاکستان کا 19 فیصد کوٹہ مقرر ہے۔ پولیس کی بھرتیوں میں کوٹے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔ حالیہ اشتہار میں جو 197 آسامیاں مہاجرین 1947 کے لیے درج ہیں ان میں گزشتہ دو بھرتیوں سال 2023 اور سال 2024 میں مہاجرین کے کوٹے سے مووذوں امیدواران دستیاب نہ ہونے کے باعث بچ جانے والی 148 آسامیاں بھی شامل ہیں۔

Share This Post

More To Explore