آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کے ادارہ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس فلیٹ میں8 ایمبولینس سہولیات سے لیس نئے موٹر بائیکس پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کی انڈکشن کے لیے منعقدہ تقریب میں نئے موٹر بائیکس ایمبولینس فلیٹ کی میڈیکل ایمر جنسی کیٹس کا معائنہ کیا اور چابیاں ریسکیو 1122 کے موٹربائکس ایمبولینس سکواڈ کے اہلکار وں میں تقسیم کی ہیں ۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر / وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزرا حکومت عبدالماجد خان ، پیر محمد مظہر سعید شاہ ، میاں عبدالوحید ، چوہدری اظہر صادق ، چوہدری اکبر ابراہیم سمیت سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محترمہ تہذیب النسا ، کمشنر مظفرا ٓباد ڈویژن مسعود الرحمان ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس ڈی ایم اے نعمان شفیق ، ڈائریکٹر ریسکیو معظم ظفر اور دیگر بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹر آپریشن سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان قریشی نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو راولاکوٹ، نیلم ، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے دور آفتادہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کے لیےایمرجنسی رسپانس موٹر بائیکس ایمبولینس سکواڈ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ریسکیو 1122 کی استعداد کار کے لیے 8نئے ایمرجنسی موٹربائکس ایمبولینس سکواڈ کی چابیاں ریسکیو 1122 کے اہلکار وں کے حوالے کیں ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ایمرجنسی رسپانس کے لیے ایمبولینس سہولیات سے لیس موٹر بائیکس سکواڈ کی انڈکشن بہترین اقدام ہے ، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا شہریوں کی سہولت کے لیے ایمرجنسی نمبر 1122 نمبر کا آپریشنل ہونا بھی خوش آئند امر ہے۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے دس اضلاع میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 1122 ایمرجنسی رسپانس نمبر کی سہولت سے شہری کسی بھی ناگہانی صورت حال میں رابطہ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔ اس سے بروقت موثر اقدام کے اسباب میں اضافہ ہوا ہے ۔انھوں نے کہاکہ فلاح انسانیت کے لیے کام کرنا بڑی بات ہے ، موجودہ حکومت شہریوں کی سہولت کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
