وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے محکمہ صحت کو 895.316 ملین روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی خصوصی کاوشوں سےمحکمہ صحت نے وفاق کی طرز پر آزاد کشمیر کے جملہ کیڈرز کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف، سٹاف نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ صحت عامہ کے جملہ کیڈرز کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے مطالبے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان کے وفاقی سطح کے ملازمین کیلئے منظور شدہ الاؤنسز کے مساوی الاؤنسز( پیش ہیلتھ کیئر الاؤنس، نان پریکٹینگ الاؤنس، میڈیکل رسک الاؤنس) کی ادائیگی کیلئے مبلغ 895.316 ملین روپے کی اضافی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر کابینہ کی منظوری کے بعدقواعد کار ( نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعدہ 26 ذیلی قاعدہ (b) (1) و قاعدہ 28 کے تحت الاونسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
