وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر بس پر شرپسندوں کے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر بس پر شرپسندوں کے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کا سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، تخریب کاروں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

Share This Post

More To Explore