وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ شہدائے نیلم کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں۔ نیلم کوسٹر واقعہ میں بھارتی فوج نےبلا اشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی قابض فوج نے 2016 میں نیلم میں نہتے شہریوں کی کوسٹر کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی تھی،نیلم کوسٹر واقعہ کے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔ بھارت کی فسطائیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے2016 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والی مسافرکوسٹرکی 8 ویں برسی کے موقع پر مدینہ منورہ میں شہدا کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کے بعد کیا۔ وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی بدترین فسطائیت نے نیلم کوسٹرواقعہ میں نہتے شہریوں کو وحشت کا نشانہ بنایا تھا۔ اس دن کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مسافر کوسٹر کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی غیر پیشہ ورانہ حرکت تھی جس کا مقصد معصوم شہریوں کونشانہ بنا کر خوف و حراس پھیلانا تھا۔ انسانی حقوق کی ایسی بدترین پامالیوں پر بھارت کی سخت بازپرس ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شہدا نیلم کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بھارت کی بدترین جارحیت کو دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے۔بھارت کو ایک ایک شہید کے خون کا جواب دینا ہوگا۔ انھوں نے اس موقع پر شہدا نیلم کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
