صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے دوران کوٹلی ریسٹ ہاؤس میں مختلف عوامی وفود نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقاتیں کیں


صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے دوران کوٹلی ریسٹ ہاؤس میں مختلف عوامی وفود نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر نے بھی صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore