حکومت آزادکشمیر اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی مذاکراتی کمیٹی اور جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مظفرآباد میں خوشگوار ماحول میں مذاکراتی سیشن ہوا۔ مذاکرات سیشن میں چیئرمین حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور، وزراء حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ اور دیوان علی خان چغتائی جبکہ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شوکت نواز میر، خواجہ مہران ایڈووکیٹ، انجم زمان اعوان، فیصل جمیل کاشمیری، مجتبی بانڈے اور راجہ صہیب جاوید نے شرکت کی۔
See less