سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرز اکی ہدایت پر پٹہکہ میں چیڑ بن درخت کی چوٹی پر پھنسے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف عملہ نے بروقت اقدام کرتےہوئے ریسکیو کر لیا

سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرز اکی ہدایت پر پٹہکہ میں چیڑ بن درخت کی چوٹی پر پھنسے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف عملہ نے بروقت اقدام کرتےہوئے ریسکیو کر لیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے وزیر وائلڈ لائف وفشریز جاوید ایوب، سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا کی ہدایت پر ڈائر یکٹر وائلڈ لائف نعیم ڈار کے نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سخی زمان کی سربراہی میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے تیندوے کو تین گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد ریسکیو کرلیا۔ غیر معمولی ریسکیو آپریشن کے دوران تیندوے کو بحفاظت درخت سے اتارنے کے لیے وائلد لائف کے ریسکیو عملہ نے طویل آپریشن کو انتہائی احتیاط کے ساتھ سرانجام دیا ۔ ریسکیو آپریشن میں تیندوے کو بحفاظت نکال لیا گیا جسے بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف و فشریز نے آبادی سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔ وزیروائلڈ لائف جاوید ایوب اور سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا نے محکمہ کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مثالی اقدامات اٹھا رہا ہے جس پر محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔انھوں نے کہا کہ جنگلی حیات کےبچاؤ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Share This Post

More To Explore