کمشنر پونچھ ڈویژن کے آفس سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ راولاکوٹ میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے مفروروں کی گرفتاری کیلئے پونچھ ڈویژن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے۔پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں تلاش شروع کی ھوئی ھے ۔ سرچ آپریشن کے لیے پولیس جدید آلات ، ڈرون کیمرے اور دیگر جدید زرائع استعمال کر رھی ھے۔ پریس ریلیز کے مطابق تمام مفرورین کے نام (PNIL) میں ڈالتے ھوئے تمام ائیرپورٹس کو مہیا کر دیئے گئے ہیں تاکہ مفرور قیدی بیرون ملک نہ بھاگ سکیں۔ دریں اثناء سیکریٹری ان لینڈ ریونیو چودھری رقیب نے کمیٹی ممبران کمشنر پونچھ اور ڈی آئی جی پونچھ کے ساتھ مل کر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس اثنا میں جیل میں موجود قیدیوں اور عملہ کے بیان لینا بھی شروع کر دیئے گے ھیں۔ پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے سپرنٹنڈنٹ جیل باغ ثنااللہ ڈار کو فوری طور پر سپرینٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تعینات کر دیا ہے۔ یادرہے کہ حکومت آزادکشمیر نے ایک حکم نامہ کے تحت ان مفروروں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 30 لاکھ سے ایک کروڑ فی مفرور کل دس کروڑ بیس لاکھ روپےانعام کا اعلان بھی کیا ھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
