ایس ایچ او تھانہ ہٹیاں بالا کے مطابق مین بازار چکار میں بقال اور تھکیال برادریوں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے پر معمولی اختلاف کے نتیجے میں جنم لینے والے تنائو کو ختم کردیا گیا ہے ۔ تنازعہ ابتدا میں طول پکڑگیا جس کے باعث دونوں پارٹیوں کی طرف سے ایک دوسرے پر پتھرائو کیاگیا

ایس ایچ او تھانہ ہٹیاں بالا کے مطابق مین بازار چکار میں بقال اور تھکیال برادریوں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے پر معمولی اختلاف کے نتیجے میں جنم لینے والے تنائو کو ختم کردیا گیا ہے ۔ تنازعہ ابتدا میں طول پکڑگیا جس کے باعث دونوں پارٹیوں کی طرف سے ایک دوسرے پر پتھرائو کیاگیا۔ دوران پتھراؤ دونوں پارٹیوں کے 8/9 افراد زخمی ہوئے اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی جہلم ویلی معہ نفری موقع پر پہنچ گے دونوں پارٹیوں کےدرمیاں معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کروانے کے لیے مصالحت کے لیے وقت لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بڑے تصادم سے علاقہ کو بچا لیا،شہر میں مکمل امن قائم ہے ۔ شہری غیر مصدقہ اور بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکنی اور چوکس ہے ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلائو گھیراو ، بدامنی اور تشدد سے متعلق غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے جائیں ۔ پولیس ہمہ تن چوکس اور شہریوںکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دے رہی ہے ۔ شہری بے بنیاد خبروں پرردعمل دینے کے بجائے حقائق سے آگاہی حاصل کریں اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں

Share This Post

More To Explore