وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ این جی اوز ریاست کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں غریب اور مستحق لوگوں کی امداد سمیت فلاحی اقدامات لائق تحسین ہیں حکومت ایسے ہر فورم کی حمایت کرتی ہے جو عوامی فلاح کے لیے ہو ہم سب نے ملکر ریاست کی عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ این جی اوز ریاست کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں غریب اور مستحق لوگوں کی امداد سمیت فلاحی اقدامات لائق تحسین ہیں حکومت ایسے ہر فورم کی حمایت کرتی ہے جو عوامی فلاح کے لیے ہو ہم سب نے ملکر ریاست کی عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں Poverty alleviation program ، (AJK PAP) کی نو منتخب تنظیم کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔تقریب س وزیر حکومت پیر مظہر سعید ،پی اے پی کے نو منتخب صدر سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہر سلیم بابر سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, عبدالماجد خان, چوہدری اکبر ابراہیم, میاں عبدالوحید بھی موجود تھے.اس موقع پر صدر پی اے پی اظہر سلیم بابر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کیے اور منشور سے آگاہ کیا وزیر اعظم نے فلاحی منشور کو سرہاتے ہوے یقین دہانی کروائی کہ حکومت تنظیم کے ہر اچھے کام میں بھر تعاون جاری رکھے گی

Share This Post

More To Explore