وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے دورہ باغ کے دوران صدر انجمن تاجران باغ افتخار زمان کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے دورہ باغ کے دوران صدر انجمن تاجران باغ افتخار زمان کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے افتخار زمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزراء حکومت سردار میراکبر خان اور پیر مظہر سعید شاہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Share This Post

More To Explore