آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام پر ایک روپیہ ٹیکس نہیں لگایا، بجلی آٹے پر سبسڈی دے کر عوام کو مشکلات سے دور رکھا ہے، باغ کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، بلدیاتی نمائندگان کے مینڈیٹ کی قدر کرتا ہوں، میونسپل کارپوریشن باغ کے لیے 25آسامیاں پہلی رکھی بعد میں باغ آیا ہوں ہوائی اعلانات کا قائل نہیں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔باغ کو بگ سٹی بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اس کے لیے تما م سٹیک ہولڈرز سے ملکر مشاورت کر یں گے، شہریوں کے لیے صاف پینے کے پانی کا مسئلہ حل کریں گے ابتدائی طور پر فنڈز مہیا کر دیئے ہیں بقیہ فنڈز بھی جلد مہیا کریں گے، سردار میر اکبر خان باغ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور باغ کی ہمیشہ بھر پور ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باغ پہنچنے پر میئر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ سردار عبدالقیوم بیگ کی طرف سے پر تکلف عشائیے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن باغ سردار عبدالقیوم بیگ نے کی جبکہ تقریب سے موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، ماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم،، میاں عبدالوحید، عامر الطاف، دیوان علی چغتائی، پیر مظہر سعید، میڈم امتیاز نسیم، نبیلہ ایوب، ملک مظفر کے علاوہ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن سید افراز گردیزی، سید اشفاق شاہ، خان عبدالقادر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں کمشنر پونچھ سردار وحید خان، ڈی آئی جی شہریار سکندر سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفیسران موجود تھے۔ تقریب میں میئر سردار عبدالقیوم بیگ نے باغ شہر کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے جن کی تائید وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے بھی اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گریٹر واٹر سپلائی سمیت جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہاکہ کرپشن سے پاک ریاست میرا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں کرپشن نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں، اداروں کو مضبوط کر کے با اختیار بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے آج میری حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں مختلف نظریات کے باجوود ہم سب اس نظریے پر ایک ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا ذمہ داری ہے جس پر تمام وزراء بہترین کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میری حکومت میں کوئی ایک روپیہ کرپشن ہوئی ہو تو میں اس کا ذمہ دار ہوں ہم نے اپنے اخراجات کم کر کے پیسے عوام پر خرچ کیے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
