1985 سے آج تک تمام سابق وزراءاعظم کے ادوار میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں سپلمیٹری گرانٹ نظر آئی ہے ۔ غیر ضروری اور صوابدید کا پیسہ بطور وزیر اعظم میں نے خود چھوڑا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات نصف سے کم ہوگے ہیں ۔ کفایت شعاری کے اقدامات سے عوام میں اچھائی کا میسج جاتاہے ۔ آزادکشمیر میں بسنے والے ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تربیت یافتہ بچے اوربچیوں کو ایک ہی بار بلاسود قرضے دینے کا خواب پورا کریں گے ۔ ہم نے پی ایس سی کو فعال کیا اور کریڈیبلیٹی کے فروغ اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
