وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز زیر تعمیر فلائی اوور نزد سی ایم ایچ کا معائنہ کیا.

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز زیر تعمیر فلائی اوور نزد سی ایم ایچ کا معائنہ کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس چوہدری اظہر صادق، وزیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر کو متعلقہ حکام نے فلائی اوور کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو دن رات کام کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے. منصوبے کے لئے جتنے فنڈز چاہئیں, فراہم کئے جائیں گے

Share This Post

More To Explore