وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری عامر یاسین نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس دوران ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمان قریشی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بریف کیا۔ محکمہ کی جانب سے وزیر حکومت کو آزاد کشمیر کے مختلف نالہ جات پر تجاوزات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ علاوہ ازیں بارشوں کے دوران SDMAکی جانب سے کیے گئے اقدامات ریلیف و بحالی متاثرین کے بارے میں وزیر موصوف کو آگاہ کیاگیا۔ وزیر حکومت نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ریلیف سامان کی فراہمی اور دیگر امور کووزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ اُٹھانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن، DRMآفیسر و دیگر آفیسران بھی موجود تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
