وزیر برائے جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے چوہدری غلام عباس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس ایک عظیم رہنما تھے، تحریک آزادی کشمیر کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کی نئی تعمیر شدہ عمارت احاطہ مزار رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس فیض آباد میں پودا لگانے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ساجد محمود اور انچارج سوشل الیکٹرانک میڈیا سردار نجیب الغفور خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے ہماری ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، جوانوں نے اپنی جانیں دے کر شہادت حاصل کی وہ مقصد ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ امتیاز نسیم نے کہاکہ ہندوستان کو کشمیریوں کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ، حق خودارادیت دینا پڑے گا۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیرآزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
