زادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ رکن قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے تایا سردار جاوید ابراہیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق ،دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری محمد رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
