آزاد کشمیر کے غریب مفلوک الحال نادار مستحقین زکوۃ کو جدید نظام کے تحت ایس پیسہ کے ذریعے ادائیگی کے لیے محکمہ عشر و زکوۃ اور ایس سی او (sco)کے درمیان معاہدہ طے پا گیا. سیکٹر ہیڈ کوارٹر مظفراباد میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد کشمیر کرنل محمد رشید خان چیف ایڈمنسٹر عشر و زکوۃ چوہدری عبدالرزاق اور دیگر نے شرکت کی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)17اپریل2024

آزاد کشمیر کے غریب مفلوک الحال نادار مستحقین زکوۃ کو جدید نظام کے تحت ایس پیسہ کے ذریعے ادائیگی کے لیے محکمہ عشر و زکوۃ اور ایس سی او (sco)کے درمیان معاہدہ طے پا گیا. سیکٹر ہیڈ کوارٹر مظفراباد میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد کشمیر کرنل محمد رشید خان چیف ایڈمنسٹر عشر و زکوۃ چوہدری عبدالرزاق اور دیگر نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد کشمیر نے بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ایک مشکل ترین اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل خطہ ہے وادی نیلم حویلی اور لیپہ ایسے دشوار گزار علاقے ہیں جہاں کے لوگوں کو سخت موسمی حالات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایس سی او ان علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی سروسز کامیابی کے ساتھ فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ عرصہ میں ایس پیسہ کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اربوں روپے کامیابی سے مستحقین تک پہنچا یا جاچکا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ایس پیسہ کے ذریعے زکوۃ فنڈ کو ترجیحی بنیادوں پر غریب نادار اور مستحق لوگوں تک پہنچایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس نظام کو کامیابی کے ساتھ آزاد کشمیر بھر میں متعارف کروایا جائے گا چیف ایڈمنسٹریٹر عشر و زکوۃ چوہدری محمد رزاق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ضلع نیلم اور حویلی کے علاقہ جات میں چونکہ بنیادی سہولیات موجود نہ تھی اور مستحقین زکوۃ کو سفری خرچہ کر کے بینکوں تک آنا پڑتا تھا علاوہ ازیں محکمہ کو شفاف اور بروقت امداد کی ادائیگی کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا بھی مقصود تھا لہذا حکومتی منظوری کی روشنی میں ایس سی او سے معاہدہ کرتے ہوئے مستحقین کے ذاتی اکاؤنٹ میں اندر سات یوم بذریعہ ایس نیٹ s net اور ایس پیسہ اپنے ہی گاؤں میں امداد حاصل کر سکیں گے اور ائندہ سے اس نظام کو مزید بہتری کے لیے نادرا کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا تاکہ غرباء اور مفلوک الحال لوگوں کو شفافیت کے ساتھ امداد دی جا سکے ان کا کہنا تھا کہ ٓازاد کشمیر میں غربت زیادہ ہے وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت ریاست کے غریب بے کس اور بے سہارا لوگوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائے اور محکمہ زکوۃ جدید طریقہ کار کے ساتھ نظام میں بہتری لائے آزاد کشمیر میں محکمہ زکوۃ جہاں غربا مساکین کو ان کے ذاتی اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگی عمل میں لاتا ہے وہاں ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے متعدد علاقوں میں بینک یا ان کی برانچز موجود نہیں ہیں جبکہ نقد ادائیگی کی وجہ سے بہت ساری پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شفاف نظام کے تحت ان کی دہلیز پر مالی امداد نہیں دی جا سکتی جو کہ حکومت کی خواہش تھی آج کے اس معاہدہ کے بعد ہم اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ نہ صرف یہ کہ مستحقین کو بہت سی تکلیفوں سے نجات ملے گی بلکہ شفافیت کا نظام بھی بہتر ہو سکے گا چیف ایڈمنسٹریٹر عشر و زکوۃ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ساتھ ساتھ وزیر زکوۃ و عشر اور سیکرٹری زکوۃ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملہ میں گہری دلچسپی لی انہوں نے خاص طور پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ کو خراج تحسین پیش کیا جو آزاد کشمیر میں ٹیلی مواصلات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے مصروف عمل ہیں

Share This Post

More To Explore