آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے خبریں گروپ کے بانی ضیاء شاہد کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

اسلام آباد(پی آئی ڈی) 15 اپریل 2024

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے خبریں گروپ کے بانی ضیاء شاہد کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ضیاء شاہد نے ایک نئی طرز کی صحافت متعارف کروائی اور اپنے اخبار کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضیاء شاہد باریک بینی سے حالات کا مشاہدہ کرتے تھے اور پھر اپنے اخبار اور چینل کے ذریعے ان پر تبصرے کرتے تھے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ضیاء شاہد کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بیٹوں اور دیگر خاندان کے افراد کو ان کا مشن جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے

Share This Post

More To Explore