صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کیے جانے والے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔ بیرسٹر اظہر اقبال کا تعلق فیض پور شریف ضلع میرپور آزادجموں و کشمیر سے ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ برطانوی حکومت نے پہلی دفعہ کسی کشمیری نژاد کو بطور جج تعینات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بطور جج آپ اپنی ذمہ داریوں کو بااحسن خوبی نبھائیں گئے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اگرچہ میں اپنے طور پر برطانیہ سمیت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں کرتا ہوں لیکن میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنی آواز بلند کریں گئے۔اس موقع پر بیرسٹر اظہر اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ٹیلی فون کر کے مبارکباد دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی شخصیت ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ ہے اور یہ اسی بات کا اثر ہے کہ آج میں برطانیہ میں پہلا کشمیری نژاد جج منتخب ہوا ہوں۔ بیرسٹر اظہر اقبال نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ میں بطور جج اپنی ذمہ داریوں کو احسن اور موثر طریقے سے ادا کروں گا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
