وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے جسے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔افواج پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہے۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی)28 مارچ 2024

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے جسے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔افواج پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Share This Post

More To Explore