وزیرا عظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا کہ سابق صدرمیر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ اور ان کے خاندان کی جدوجہد ازادی میں خدمات گرانقدر ہیں۔ میرواعظ مولانا یوسف شاہ کے خاندان نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ساتھ میرواعظ منزل کو ہمیشہ اسلام کی تعلیم و تبلیغ کا مرکز بنائے رکھا۔وہ کشمیری عوام کے سچے خواہاں تھے۔جنہوں نے ایک طرف انہیں اسلامی تعلیمات سے نواز نے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو دوسری طرف انہیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےسابق صدر کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کی نگاہ دوربین نے دیکھ لیا تھا کہ مسلمانوں میں جس چیز کی کمی ہے وہ اتحاد اور اتفاق ہے جس کے بغیر کوئی بھی قوم اپنے قومی مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میرواعظ یوسف شاہ نے کانگریس اور شیخ عبداللہ کے گٹھ جوڑ کا بڑی رلیری سے وادی کشمیر میں مقابلہ کیا۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق نے جدوجہد آزادی میں جام۔شہادت نوش کیا اور اج میر واعظ عمر فاروق جدوجہد آزادی کشمیر میں مصرف العمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لی۔انہوں نے اسلامی ممالک کے دورے بھی کیے۔میر واعظ سیاسی و مذہبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے تھے اور انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر ان کا ایسا بڑا کارنامہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔آپ نے اپنی زندگی درس و تدریس میں بسر کی اور کشمیر میں سیاسی بیداری کی مہم شروع کی اور ریاست میں دینی، سماجی اور روحانی خدمات کے ساتھ تحریک آزادی اور الحا ق پاکستان کے لیے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
