وزیر خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم نے سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ہمراہ نظامت خوراک کا دورہ کیا۔ ناظم خوراک عبد الحمید کیانی نے محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی آزاد جموں وکشمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران محکمہ خوراک / فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کے جملہ آفیسران موجودتھے۔ وزیر خوراک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سبسڈ ائزڈ آٹا فراہم کیا جا رہا ہے رمضان المبارک میں غریبوں مستحقین کومیعاری آٹا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کو مکمل چیک کیا جائے۔ آزادحکومت ریاست کی عوام کوکوالٹی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ نیز فوڈاتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جملہ فوڈ بزنس آپر یٹر زکور جسٹر کریں اور اسکے بعد تفصیلی پڑتال کے بعد انکے لائسنس کی اجرائیگی کی جائے اور ہر سطح پر اسکویقینی بنایا جائے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
