خورشید حسن خورشید کی برسی کے موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔11 مارچ 24 کو کشمیری رہنما اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر خورشید حسن خورشید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خورشید حسن خورشید کے مزار پر پاک فوج کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین نے خورشید حسن خورشید کی خدمات کو بے حد سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
