وزیر خوراک حکومت آزادکشمیر چوہدری محمد اکبر ابراہیم نے سوشل میڈیا پر مظفرآباد اور گردونواح میں غیر معیاری آٹے کی ترسیل کا نوٹس لے لیا۔وزیر خوراک کی ہدایت پر ناظم خوراک عبد الحمید کیانی نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ نیلم فلور ملز مظفر آباد اور گیلانی فلور ملز کو ہالہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایڈیشنل ناظم خوراک سردار طارق، ڈی ایف سی مظفر آباد، باغ اور سٹور آفیسر خوراک راولپنڈی کے علاوہ فلور ملز نمائندگان بھی موجود تھے۔ دوران معائنہ فلور ملز پر غیر ملکی گندم کی چند بوریاں بہتر نہیں تھیں اسکے علاوہ بقایا جملہ سٹاک تسلی بخش پایا گیا جس پر ناظم خوراک نے متعلقین کو ہدایات کیں کہ دوران پسوائی اگر گندم خراب حالت میں پائی جائے تو اس کی پسوائی نہ کی جائے بلکہ اسکو علیحدہ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آٹا کی فراہمی کو بہرصورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی شکایت آئے تو متعلقین کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
