لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار جاوید ایوب کی حقیقی پھوپھو ، سابق ڈپٹی سیکرٹری عبدالحیی مرحوم کی اہلیہ اور محمد اویس خان اکاؤنٹس آفیسر یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر اور بنک آفیسر یاسر خان کی والدہ محترمہ کا نماز جنازہ جناح پائلٹ ہائی سکول لوہر پلیٹ سمیت آبائی گاؤں چھکڑیاں میں اتوار کے روز ادا کیا گیا جس کے بعد مرحومہ کی تدفین انکے آبائی قبرستان چھکڑیاں مچھیارہ میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کے علاؤہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،سابق سیکرٹری حکومت میر بشیر ،سیکرٹری وائلڈ و فشریز مظہر جنجوعہ ، چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد عبد الباسط بٹ ،ڈائریکٹر فشریز نعیم افتخار ڈار ،ڈاذئریکٹر فنانس ادریس خان ،ڈپٹی رجسٹرار اے جے کے یونیورسٹی یوسف سہلریا ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایڈوکیٹ راجہ سعید خان ،انجم بلال خان ، اسرار مغل ،عبدالشکور ،سخی زمان ، عارف مغل ،سردار مرتضی ،سردار ڈاکٹر فیاض الحسن ،میر امتیاز ،ذولفقار بٹ ،اورنگزیب جرال ،شوکت جاوید میر ،رانا خالد ،حاجی ساہیں احمد جرال ،شیخ امتیاز ،میر شفیق احمد،میر بشیر ،عبدالرشید مغل کے علاؤہ سیاسی و سماجی رہنماووں اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ کچھ روز قبل علیل ہوئیں تھیں گزشتہ روز ایمز اسپتال امبور میں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔مرحومہ کے شوہر عبدالحیی مرحوم آزاد کشمیر کے سابق بیوروکریٹ رہ چکے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق افسران مقبول حسین ،عارف خان سمیت طاہر اعوان کی ساس ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
