آزادریاست جموں وکشمیر کے دورے پر آئے فارن سروسز اکیڈمی کے دس رکنی وفد نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں سپیکر آزادجموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی امجد لطیف عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری ظفر اعظم،پرنسپل سٹاف آفیسر ہمراہ سپیکر مصطفیٰ اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔فارن سروسز اکیڈمی کے دس رکنی وفد کو سپیشل سیکرٹری آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی امجد لطیف عباسی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قانون ساز اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر فارن سروسز اکیڈمی کے دس رکنی وفدکے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر آزادجموں وکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر، حکومت پاکستان کے زیر انتظام ایک آزاد اآکائی ہے۔ اس کا اپنا آزاد پارلیمانی نظام حکومت ہے ۔قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین، عوام آزادکشمیر سمیت مقبوضہ علاقہ کی نمائندگی موجود ہے۔ سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے شرکاء وفد کو بتایا کہ بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ جمو ں و کشمیر کے عوام کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت نے 1947 میں جارحیت کی اور پھر مقبوضہ جموں وکشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لے کرگیا بعد ازاں خود ہی استصواب رائے کے وعدہ سے منحرف ہو گیا۔ بھارتی حکومت مسلسل بین الاقوامی قوانین کے مغائر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی حق تلفی میں پیش پیش ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قرارداد ں کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آرہاہے۔ بھارت مقبوضہ علاقہ کی جغرافیائی تبدیلیوں سمیت خصوصی سیٹیٹس کے خاتمہ جیسے گھناوء نے جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے۔ بین الااقوامی برادری مسلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے حریت قیادت اور تحریک آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی آواز دبانے کے لیے تمام انسانی حقوق سلب کرنے شروع کردئیے ہیں۔ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی پر امن جدوجہد کا احترام کرنا چاہیے۔ استصواب رائے حق ہے۔ بین الاقوامی کمیونیٹی استصواب رائے کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے دس رکنی وفدسے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی نسبت آزادجموں و کشمیر میں آزاد جمہوری معاشرہ تشکیل پا چکا ہے۔ آزادجموں وکشمیر کی اپنی آزاد حکومت ہے جبکہ یہاں قانون ساز اسمبلی میں آزادکشمیر، مقبوضۃ جموں و کشمیر، خواتین، ٹینکنوکریٹس، اوورسیز کشمیری اور مہاجرین سمیت ہر طبقہ ہائے زندگی کو مکمل نمائندگی دی گئی ہے۔ انھوں نے واضع کیا کہ آزادی منزل ہے۔ غیر ملکی سفارتکار بین الاقوامی سطح پر اور بلخصوص اپنے ممالک میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر کو اجاگر کرنے کے لیے موثر کمپین کریں۔ مودی حکومت اور بھارتی سپریم کورٹ کے معتصبانہ فیصلوں نے بھارت کا چہرہ دنیا بھرمیں بے نقاب کردیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں قائم بیس کیمپ حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے شرکا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان کی مسلح فوج اور سیاسی قیادت نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیا جس پر حکومت اور عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے غیر ملکی شرکاکے وفد کو بتایا کہ ہمار ا نظام حکومت مضبوط ہے۔ آزادجموں وکشمیر میں موثر اور بروقت انصاف کی فراہمی، ترقی اور معاشی بہتری کے لییے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ جمہور کا آئینی نظام پر مکمل اعتماد قائم ہے حکومت عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ ایمبیسڈر، ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی مظہر جاوید نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال افسوسناک ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن اور میڈیا بلیک آؤٹ قابل مذمت اقدامات ہیں۔ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے جمہوری حقوق کو سلب کر چکی ہے۔ بین الاقوامی کمیونیٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگو ں کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں استصواب رائے کے وعدہ کو پورا کرے اور کشمیر یوں کو حق خودارادیت کا موقع فراہم کرنے لیے اقدامات اٹھائے۔ بعد ازاں سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ایمبیسڈر، ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی مظہر جاوید اور ڈائریکٹر فارن سروسز اکیڈمی نوشین امتیاز کو شیلڈ اور اسمبلی لوگو پیش کیا جبکہ ایمبیسڈر، ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی مظہر جاوید نے بھی سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز سمبلی چوہدری لطیف اکبر کو فارن سروسز اکیڈمی کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔ آخر میں سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے غیر ملکی وفد کا دورہ کشمیر پر شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
