وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 27 فروری یوم فتح ہے ۔آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 فروری پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی معراج کا دن ہے

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 27 فروری یوم فتح ہے ۔آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 فروری پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی معراج کا دن ہے ، آج کے دن پاک فوج نے بھارت کی علاقائی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا انہوں نے کہا کہ ہر بحران میں پاک فوج اپنی قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آج کے دن اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا گیا اور پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس خطے میں امن کی ضامن ہے ،ابی نندن کی شکل میں بھارتی زعم کو خاک میں ملایا گیا ،اب کوئی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی پاک فوج پر ناز ہے جو ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے

Share This Post

More To Explore